ابنا: مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کےامورمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کےنائب سربراہ فیلیپ لوتھرنےکہاکہ افسوس کہ انسانی حقوق کےسلسلےمیں منامہ حکومت کےوعدےصرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوئےہيں اوربحرینی حکومت اس سلسلےمیں اپنےوعدےپورےکرنےميں کوئی عملی قدم نہيں اٹھارہی ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے سیاسی شخصیتوں نیز مخالفین پرتشدد اورنسلی اورمذہبی اقلیتوں کےخلاف جارحیت کاسلسلہ بندکرنےکےسلسلےمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجاویزکومان لیاہے۔
بحرینی وزیرخارجہ شیخ خالدبن احمد بن محمدآل خلیفہ نے ویانامیں اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کونسل کےاجلاس میں کہاکہ منامہ نے اس کونسل کی ایک سو چھہترتجاویزمیں سےایک سواٹھاون کومان لیاہے۔
درایں اثناانسانی حقوق کےبین الاقوامی فیڈریشن ایف آئی ڈی ایچ نے بحرینی حکومت کی جانب سےوعدوں پرعمل نہ کرنےپرتنقیدکی ہے ۔
جبکہ بحرینی مجاہدین نےکہاہےکہ منامہ حکومت نےپندرہ سوسیاسی شخصیتوں کوجیل میں بندکررکھاہے۔
ایسےعالم میں کہ جب بحرین کی آل خلیفہ حکومت نےبحرین میں سیاسی قیدیوں کی موجودگي کاانکارکیاہے بحرین کےانسانی حقوق کےمرکزکی سربراہ مریم الخواجہ نےثبوت وشواہد کی بنیاد پرکہاہےکہ اس وقت پچاس قیدیوں سمیت پندرہ سوافراد آل خلیفہ کی جیلوں میں ہیں۔
واضح رہےکہ بحرینی عوام اپنےبنیادی حقوق کےحصول کےلئےفروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت کےخلاف تحریک شروع کئےہوئےہيں جسےآل خلیفہ اورسعودی فوجی تشدد وجارحیت سےدبانےکی کوشش کررہے ہيں۔
.....
/169